شہباز شریف

چین ہمارا پائیدار دوست اور سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین ہمارا پائیدار دوست اور سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب سے ایس ڈی ایف کا وفد آیا، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے وفد نے پلندہ کھول دیا کہ یہ منصوبہ 5 سال پہلے اور وہ منصوبہ 6 سال پہلے دیا گیا تھا۔ ان منصوبوں میں سے ایک اسپتال کا منصوبہ تھا جو سعودی عرب کی جانب سے تحفے کے طور پر دیا گیا تھا، اس پراجیکٹ کی ایک اینٹ تو دور کی بات ہم پروسیجر بھی آگے نہ بڑھا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے کہا کہ میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں، سعودی ولی عہد پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔ چین ہمارا پائیدار دوست ہے، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ بنگلادیش کو کسی صورت پاکستان سے الگ نہیں ہونا چاہیے تھا، آج بنگلا دیش کی ایکسپورٹس پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہیں، پاکستان تمام مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے عوام کو دہشت گردوں، چوروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کے لیے جانوں کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کی جانب سے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

لیاقت علی چھٹہ

میں نے جھوٹی پریس کانفرنس کی تھی، قوم سے معافی چاہتا ہوں، سابق کمشنر راولپنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے جھوٹی پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے