چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ادارے اپنا کردار ادا کریں

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ادارے اپنا کردار ادا کریں: آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی اور ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرحدوں کی صورتحال، داخلی سکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپیوں کے امور بھی کور کمانڈرز کانفرنس میں زیر غور آئے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا: ایم ڈبلیو ایم

کانفرنس میں یوم حق خود ارادیت پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پر عزم کشمیری انشااللہ کامیاب ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان میں امن عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کورونا سے نمٹنے سے متعلق کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)، ورکنگ باؤنڈری سمیت سرحدوں کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی کوششوں سے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، معاشرے کے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا، ہر سطح پر بہترین صلاحیت سے تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، قومی اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تربیت اور مہارت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے