شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب جاوید اقبال متنازع بن چکے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے چیئرمین نیب اور پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کی قانون میں گنجائش نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا جو شخص سپریم کورٹ کا جج رہا ہو اور 4 سال کام کرچکا ہو، اسے توسیع نہیں لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  اگر پی ٹی آئی حکومت توسیع دے بھی تو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال متنازع بن چکے، یہ نوکری قبول کی تو ہر عمل متنازع ہوگا۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے لیے قانون بدلیں گے توحکومت چلانے کا اخلاقی جواز ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا جو کردار ہے وہ اسے پورا کرنا ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو آئینی ادارے پر حملہ آور ہے۔ آخر میں انہوں نے تنزیہ  مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے بھائی کو چیئرمین نیب لگادینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے