مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں کھوکھر پیلس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی رہنما اور علاقے کے اکابرین بھی موجود تھے۔

سیف الملوک کھوکھر نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا جوق در جوق شامل ہونا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی مدبرانہ اور دور اندیش قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ایک فتنے نے نہ صرف ملکی سیاست کو زہر آلود کیا بلکہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر بھرا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی فلاح و بہبود کا نام ہے لیکن تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے صرف اپنی اور اپنے حواریوں کی فلاح و بہبود کا سوچا، ہم نے بھرپور اتحاد کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے