خرم دستگیر

پی ٹی آئی کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔ وزیر توانائی

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے فیصل آباد میں گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو شر پسندوں نے جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان اور میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی۔ شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بھی بے حرمتی کی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جلانے والوں کو پیغام دیتے ہیں بنانے والے زندہ ہیں، وہ جلاتے جائیں گے ہم بناتے جائیں گے۔ جلانے والے لوگ منصوبوں پر جعلی تختیاں لگانے والے بھی ہیں۔ ان میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں کہ وہ ایسے منصوبے لگا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 10 مئی کو 150 زندہ جانوروں کو آگ میں جھونک دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں مجرمانہ غفلت سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا۔ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے