پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر پہ چھاپہ مارکر اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے، اسلحے کو لانگ مارچ میں استعمال کرنے کیلئے لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے۔ کل رات موٹر وے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا، گاڑیاں ایک سوسائٹی میں جا کر بجاش نیازی کے گھر پر رکیں، پولیس نے گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمدہ اسلحہ میں 13 ایس ایم جی رائفلز، 3 پستول اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 162 کے قریب افراد کا نام مختلف لسٹوں میں ہے ان 162 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ اعجاز چودھری، محمود الرشید کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے