رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی والے ڈی چوک آنے کی ضد نہ کریں۔ رانا ثناءاللہ کی وارننگ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈی چوک آنے کی ضد نہ کریں ورنہ ہماری طرف سے پورا انتظام تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے ان کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے، عمران خان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہے ہیں۔ جس کی روک تھام ضروری ہے۔ پی ٹی آئی پر امن احتجاج کرے، سہولت فراہم کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک آنا مناسب نہیں ہوگا، ان کیلئے دھونی تیار ہے، ڈی چوک آئے تو دھونی دی جائے گی۔ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کسی کے لاڈلے ہیں، عمران خان قوم کو تقسیم کررہے ہیں، ایسے شخص سے کوئی لاڈ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحفہ بیچ کر غیرقانونی کام کیا، عمران خان نے تحفے بیچ کر 25، 26 کروڑ کا فراڈ کیا۔ اختیار کے استعمال سے متعلق معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ زیر بحث لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے