پیپلزپارٹی پر تنقید کرنیوالے آئیں سندھ کے منصوبے دیکھیں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے والے آئیں سندھ کے منصوبے دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ کا کوئی مدمقابل نہیں، جنوبی پنجاب سے زیادہ تر لوگ علاج کیلئے سندھ کے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قائم ہسپتال اور یونیورسٹیاں سب کیلئے ہیں، کراچی میں سائبر نائف سے کینسر کا علاج مفت میں ہو رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کو کہا سندھ سے سیکھیں، تھر کے کوئلے سے بننے والی ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے