طارق فضل چوہدری

پرامن اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی حکومت کو مضبوط بنائیں گے، پرامن اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد کو بڑھایا جائے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں 101 یونین کونسل بنائی جائے۔

واضح رہے کہ میڈٰیا سے گفتگو کے دوران طارق فضل چوہدری نے مزید کہا  کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروائے، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یونین کونسل کو بڑھانے کا کہا ہے، نئی حلقہ بندیاں کروانے کے دو ماہ بعد انتخابات ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے