اسلام آباد(پاک صحافت)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ ن لیگ نے غیرپارلیمانی زبان استعمال کرکے اپنے لئے مسائل پیدا کئے۔ پاک فوج کے خلاف ہرگز ہم نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جو پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا،72 گھنٹے میں اس کے خلاف پرچہ دوں گا ۔ آصف زرداری اپنے لئے بہتر راستے بنانے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی لیڈر پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں تاہم ہم انہیں ہرگز ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 فروری کونوازشریف کا پاسپورٹ ختم ہو رہا ہے، وہ ایکسٹینڈ نہیں ہوگا،میں نے ہمدردی کی ہے،نوازشریف16 فروری سے پہلے آجائیں، وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی جیت گئی ،پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی،پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے گھٹنے ٹیکوادیئے ہیں،بلاول بھٹو نے میرے مشورے پرعمل کیا،اس نے اچھا کھیلا ہے ،پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیاہے وہ الیکشن میں حصہ لے گی، یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی فوج اور پاکستان کے سارے ادارے میرے ساتھ کھڑے رہے: عمران خان
شیخ رشید نے کہاکہ نیب ختم نہیں ہورہا،10 سال آپ نے نیب قانون میں ترمیم نہیں کی،سورج مغرب سے نکل سکتاہے،عمران خان کرپشن کے آگے سرنڈر نہیں کرے گا،انہوں نے کہاکہ جو پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا،72 گھنٹے میں اس کے خلاف پرچہ دوں گا،192 ممالک کاآن لائن ویزا کردیا،مینول ویزاختم ہو گیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں،لوگوں نے استعفوں پر دستخط ہی نہیں کئے ،استعفے ہو رہے ہیں نہ یہ الیکشن کابائیکاٹ کررہے ہیں ،یہ لانگ مارچ کریں گے، استقبال کی تیاری کررہے ہیں ،لانگ مارچ کی تاریخ دینے پر ہم اپنا آئینی اورقانونی حق جتائیں گے،جو یہ کریں گے ویساہی کام ہم کریں گے،وفاقی وزیر نے کہاکہ کہاتھا20 فروری کے نزدیک سیاست کھل جائے گی ، اپنی بات پرقائم ہوں ،جو سیاستدان ڈائیلاگ کاراستہ کھلا نہیں رکھتا وہ کم عقل ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ ڈائیلاگ نہ کرنے والا حادثات اور ناگہانی آفات کو دعوت دیتا ہے،فضل الرحمان کاچہرہ نہیں ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ،فضل الرحمان کی سیاست الٹ ہو گئی،ان کے ستارے گردش میں ہیں ،اسلام آباد کے قبضے کا خواب فضل الرحمان کو چھوڑ دیناچاہئے۔