کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی آگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھی میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سےجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد  تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 968 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے