کابینہ

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔ حج اخراجات کی رقم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ شمالی پاکستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی کس ہوں گے۔

جنوبی پاکستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے نیب ترامیم کے بل اور نیشنل ایئر پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے