رانا ثناء اللہ

وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رانا ثناء الله

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے