جاوید لطیف

نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہنوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔ انہوں  نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔

تٖفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، انکی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے