لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتل گرفتار کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکن محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، سیاست تشدد اور عدم برداشت کا نام نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔
Short Link
Copied