رانا ثناءاللہ

منتظر ہوں کہ عمران خان لانگ مارچ کریں، 25 مئی سے زیادہ موثر جواب دیں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ منتظر ہوں کہ عمران خان لانگ مارچ کریں، 25 مئی سے زیادہ موثر جواب دیں گے، قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیر داخلہ شہباز گل پر تشدد کی تردید کرتا ہوں لیکن شہباز گل پر تشدد کی باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس کو اپنا کیا یاد نہیں ہے، بطور سیاسی کارکن کسی بھی قسم کے جسمانی اور ذہنی تشدد کی مخالفت کرتا ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کل جو احتجاج کیا ان کو سمجھ آگئی ہو گی ان کی طاقت کیا ہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز تقریر میں اداروں کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے خاتون جج کا نام لے کر دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان قابل مواخذہ ہے، عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے، عمران خان کی تقریر پر نیا مقدمہ درج کیا جائے یا اسی مقدمے میں ملزم نامزد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے