مصدق ملک

ملک کی آمدن کم ہوئی اور خرچ بڑھ گئے جس سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آمدن کم ہوئی اور خرچ بڑھ گئے جس سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آمدن کم ہوئی اور خرچ بڑھ گئے جس سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا، یہ معاشی بدحالی حکومتی پالیسیز کی وجہ سے ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے مزید کہا کہ مہنگی ایل این جی خرید کر ملک پر دباؤ ڈالا گیا، ایک روپیہ ڈی ویلیو ہو کر پچھلے ساڑھے تین سالوں میں چھپن پیسے رہ گیا ہے، مہنگائی کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے