اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے نیتجے میں اموات میں غیر معمولی کمی ہوگئی ہے۔ یہ تمام پاکستانی مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کے حضور شکرانے ادا کرنے کا موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 914 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید910 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد برقرار رہی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
Short Link
Copied