شہباز شریف

مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، سابق اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چودھری، انجم عقیل اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہوسکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔ لاہور، قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے ان کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے