اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو ایک اور عہدہ مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور وزارت کا عہدہ دے دیا، وزیر اعظم کے مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
وفاقی کابینہ میں رد و بدل کردیا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے۔
رانا ثناءاللہ کو ملنے والے عہدے کی منظوری وزیراعظم نے دی، جس کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا۔