اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان بہروپئے کی منافقت کو بے نقاب کرنا بھی ضروری ہے، اس کا گھناونا چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو جن کا لاڈلہ سمجھتے ہیں وہ صر ف اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں۔ میں عمران خان کی تقاریر کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی مگر جو انہوں نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے الفاظ کہے، ایک طرف تو وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کے بت توڑ دو، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جاو، یہ تمہیں ڈرائیں تو تم انہیں ڈراو، آپ خود ایکس وائی کہتے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے ارکان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں، وہ خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں، کیا آپ نے کبھی اپنی پارٹی کو بتایا کہ آپ نے کس کس سے خفیہ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تو ثبوت ہیں کہ ہمیں کالز آتی تھیں، اللہ کی قدرت دیکھیں کل جو کالز کرواتا تھا اب اسی کے ممبران کو کالیں آتی ہیں۔