اکبر ایس بابر

عمران خان کا گھناونا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا گھناونا چہرہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، عوام مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران میرے خلاف ایک بھی ثبوت سامنے لائیں جبکہ عمران خان 7 سال سے کیس سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوچکی ہیں، عمران خان کو چیلنج ہے ٹی وی پر مباحثہ کریں۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ میں تمام تر ریکارڈ عوام کے سامنے رکھوں گا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات سچ ثابت ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آگیا اسے کیوں چھپایا جارہا ہے، عمران خان کیوں استعفیٰ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ سنادے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ انتشار کی صورتحال سے نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے