عامر لیاقت

عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو وارننگ

کراچی (پاک صحافت) عامر لیاقت نے فواد چوہدری کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے میرے معاملات میں ٹانگ لڑانے کی کوشش نہ کریں ورنہ رسوا ہوگے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو خبردار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اگر میرے معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں اور مزید دو اراکین بھی بہت جلد مستعفی ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے