حمزہ شہباز

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ یہ ملاقات آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے دیہی علاقوں میں الیکشن مہم پر فوکس کریں۔ ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل گروپ بناکر مہم چلائیں۔ انتخابی مہم میں ن لیگ کی خواتین کو متحرک کریں اور مبینہ دھاندلی روکنے کیلئے وکلا فورم کو بھی متحرک کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی فی الحال مناسب نہیں ہے۔ اس کے لئے مناسب وقت میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں رہنماوں اس کے علاوہ دیگر معاملات اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شیری رحمان

شیری رحمٰن کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے انسانی حقوق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے