سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) ژوب میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے