کامران ٹیسوری

سیر ت النبی ﷺ پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ گورنرسندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سیر ت النبی ﷺ پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں میلادالنبی ﷺ کی پرنور محفل میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی با برکت محفل میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے۔ ربیع الاول نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین بناکر بھیجا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سیرت النبی ﷺ کے عین مطابق ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہوگی، صوبہ کے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کی منظوری بارہ ربیع الاول کو دی گئی جبکہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس مبارک مہینہ بطور گورنر سندھ نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے