رانا ثناء اللہ

سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم  میاں شہباز شریف نے  بھی ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق ایف آئی  سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ  رانا ثناءاللہ نے جاری بیان میں مزید  کہا ہے کہ ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوعیت کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے