اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شہباز شریف نے سندھ کی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار برس سے سندھ کی تہذیب اپنی تقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج باب الاسلام سندھ کا تقافتی دن ہے، یہ پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنےکا دن ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام سندھی بہنوں اور بھائیوں کو اس دن پر بے حد مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔