رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے ثاقب نثار کی آڈیو کو ملک کیخلاف سازش قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ملک کے خلاف سازش ہے اور نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے منتخب وزیراعظم کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ سازشی کرداروں کو سامنے لایا جائے، اس معاملے پر ٹروتھ کمیشن بنے اور تحقیقات کرے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ جج خود کہہ رہا ہے کہ نہ میرٹ ہے نہ شہادت، مجھے فیصلے پر مجبور کیا گیا، جسٹس شوکت صدیقی کا بیان اور چیف جج رانا شمیم کاحلف نامہ بھی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کی ٹیپ کے معاملے کو دبانے کے لئے مریم نواز کی آڈیو ٹیپ لائی گئی، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے تسلیم کیا یہ میری آواز ہے، انہوں نے پارٹی اشتہارات کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے