عابد شیر علی

خاور مانیکا سے بڑا تھرڈ امپائر کوئی نہیں، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خاور مانیکا سے بڑا تھرڈ امپائر کوئی نہیں۔ خاور مانیکا کے انٹرویو پر ن لیگ کے عابد شیر علی، طلال چوہدری اور عظمیٰ بخاری نے الگ الگ بیان میں ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے کہا کہ تھرڈ امپائر نے بتادیا کہ انہوں نے غیر اخلاقی کام کیا، یہ تو سیتا وائٹ سے بھی بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا سے بڑا تھرڈ امپائر کوئی نہیں، بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کبھی چیئرمین پی ٹی آئی کو امریکا تو کبھی نوکر باہر نکال دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک گھر کی پرائیویسی پیری مریدی کا تقدس ہوتا ہے، انہوں نے اخلاقی اقدار کو بھی نہیں چھوڑا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ انٹرویو کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، گوگی اور گجر کی مالی کرپشن پر مہر لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے