عمران خان ڈھائی سال سے  حکومت نہیں سیاست کر رہے ہیں

حکومت کی توجہ اپوزیشن  کے احتساب پر ہے عوامی مشکلات پر نہیں: مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی پوری توجہ اپوزیشن  کے احتساب پر ہے عوام کو کن کن مشکلات کا سامنا ہے اس پر وفاقی حکومت کی توجہ نہیں ہے عمران خان صرف اپنے وزراء کی تعریفیں کرتا ہے ۔ڈہائی سالوں سے ہمارا احتساب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی جو آج حالت ہو چکی ایسی کبھی پہلے نہیں تھی۔جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور اس کی بدبو سے تعفن اٹھ رہا ہے۔اب جانے کب تک کچرا اٹھانے والی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ ہو اور کب لاہور کا حسن لوٹے تاہم اس بات کو اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے کہ دیکھیں جی شہر کا کیا حال کر دیااور حکومت اس ایشو کو لے کر اپوزیشن کے لتے لیتی نظر آتی ہے کہ انہوں نے مہنگے کنٹریکٹ کیے تھے اور ملک کو اتنا نقصان پہنچاااور عوام کے ٹیکس کا پیسا ضائع کیا۔

مزید پڑھیں: جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں، گورنر پنجاب

مگر جو اصل مدعا ہے اس کی طرف کوئی بھی نہیں جا رہا کہ جو ہوناتھا وہ ہو گیا اس میں عوام کا کیا قصور ہیں کہ انہیں کچرے کے ڈھیر میں رہنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔خدارا پہلے کچرے کا بندوبست کر لو پھر کچھ کرتے رہنا۔اسی کچرے کی صفائی اور لاہور کے حسن کو لے کرگزشتہ روز مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور آج جتنا کچرے سے اٹا ہوا اور بدبودار ہے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا حکومت کی توجہ اپوزیشن کے احتساب پر ہے جو کسی بھی حوالے سے ٹھیک نہیں ہے۔گویا ڈھائی سالوں سے ہمارا بدبودار احتساب کیا جا رہا ہے۔

جن لوگوں نے لاہور کو خوبصورت بنایااور اس کی ترقی پر دن رات لگے رہے انہیں چن چن کر جیلوں میں ڈال دیااور یہ حکومت ہر اس شخص کو جیل میں ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے جو ذرا بھر لائق ہے اور عوام کے لیے اس نے کچھ کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتساب کے نام پر فراڈ کر رکھا ہے ا ور اپوزیشن سے انتقام لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حیرانی کی بات ہے کہ جن سے لاہور کا کوڑا نہیں اٹھایا جاتا ان کی سلیکٹڈ وزیراعظم آ کر تعریف کرتا ہے کہ جی بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے