چوہدری سرور

جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ ، اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  جلسوں اوراحتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔ چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے  خود اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجابچوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 31 جنوری بھی گزر جائے گی  لیکن پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائیں گے، مگرحکومت قائم رہے گی۔ اس موقعے پر محمود الرشید نے کہا کہ اگر مخالفین سمجھتےہیں جلسوں سے حکومت دباو میں آئیگی توایسا کبھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا ، قانون کی حکمرانی اور احتساب سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ، پی ڈی ایم جماعتوں کے انتشار کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔  محمود الرشید کہتے ہیں کہ عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے