بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری نے حکومتی بجٹ و بجٹ سیشن کو غیر قانونی قرار دےدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں کو غیر قانون قرار دے دیا، پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ جو شخص مزدوری کر کے ماں کی دوا نہیں خرید سکتا، وہ بھی جانتا ہے کہ 4 فیصد ترقی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے۔ خیال رہے کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ ‘عوام کو اپوزیشن کی تقاریر کی ضرورت نہیں وہ تو حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں مہنگائی کے وقت لوگوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا لیکن حکومت احساس پروگرام لائی مگر عوام کا احساس نہیں کیا۔ ہمارے دور حکومت میں عالمی معاشی بحران تھا، مہنگائی تھی اور دو سیلاب کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے