جہانگیر ترین

جہانگیر ترین پر مقدمہ در اصل کسی اور کے لئے پیغام ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی و تجزیہ کا عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہم شخصیت جہانگیر ترین پر مقدمہ کا درج ہونا ایک اور خبر کی نشاندہی کرتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ جہانگیر ترین پر نہیں ہوا بلکہ ان پر مقدمہ کا درج ہونا کسی اور کے لئے بڑا پیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عاف حمید بھٹی نے جہانگیر ترین پر ہونے والے مقدمہ سے متعلق کہا کہ  جہانگیر ترین جیسی اہم شخصیت پر مقدمہ دج ہونا کوئی عام بات نہیں۔دراصل یہ جہانگیر ترین پر مقدمہ نہیں ہے بلکہ کسی اور شخصیت کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ ادھر ادھر ہوں گے تو ایسے بھی ہو سکتا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ میں چیلنج کر سکتا ہوں اس ایف آئی آر میں جو کچھ لکھا ہے وہ تفتیشی افسر نے نہیں لکھا بلکہ کہیں اور سے لکھا ہوا ڈرافٹ آیا ہے اور ادھر بس نام تبدیل کی گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عاف حمید بھٹی نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ یہ تفتیشی افسران تو اتنی اچھی انگریزی بھی نہیں لکھ سکتے یہ اسلام آباد میں جس جس موبائل فون کے ذریعے ایف آئی آر منزل پر پہنچی ہے اس سے متعلق بہت کچھ آنے والے دنوں میں سامنے  آجائے گا۔جہانگیر ترین جو کہ عمران خان صاحب کے بہت قریب تھے آج انہی کے خلاف مقدمہ درج ہو گیااس کا مطلب یہ ہے کہ بہت کچھ تبدیل ہونے جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی اور حکومتی منظر نامہ کچھ مختلف ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے