جاوید لطیف

جاوید لطیف کا وزیراعلی پنجاب کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان خود رانا ثناءاللّٰہ اور جاتی امرا پر حملہ آور نہیں ہوا؟ ہم نے بار بار پنجاب حکومت کو تھریٹ سے آگاہ کیا، اس واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف ایف آئی آر کٹنی چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کا واقعہ ہوا تو رانا ثناءاللّٰہ پر ایف آئی آر کٹی تھی، پنجاب کی پولیس عمران خان کی حفاظت کررہی تھی، واقعے کے 35 منٹ بعد عمران خان کا بیان آگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے، یہ لوگ واقعے کے بعد اداروں کی طرف انگلی اٹھاتے ہیں، ملزم کا بیان آیا ہے جو پکڑا گیا ہے، بیان آنا غلط ہے لیکن پنجاب میں حکومت کس کی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے