تحریک انصاف نے ملک دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دینا، بلال کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دینا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹیآئی) کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر سخت  کا اظہار کرتے  ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف سازش شروع کردی ہے، مگر جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف سازش بھی جلد ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حماد اظہار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی دسمبر میں تجدید ہونی ہے، مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت پاکستان پر انسانی حقوق اور نظامِ حمکرانی کی ذمے داریاں عائد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے