مریم اورنگزیب

تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوچکی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوچکی ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی پہلی سیاسی جماعت ہے جو فارن فنڈڈ ڈکلیئر ہوچکی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا، وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوچکی ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیریشن پیش کرے گی۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیئریشن پیش کرے گی، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کیے، حکومت پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے، سیکریٹریٹ ملازمین کے ناموں پر پیسے ان اکاؤنٹس میں آتے رہے، 8 سالوں میں تحریک انصاف نے 51 بار التواء مانگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے