شہباز شریف

بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کی حقیقت کے بارے میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات سے عیاں ہوگیا کہ کس طرح بھارتی حکومت نے سیاسی فائدے کیلئے صورتحال کا فائدہ اٹھایا، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کا انٹرویو پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کو بھارت کے ایسے خطرناک رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو خطے کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات سے پاکستان پر لگا الزام دھل گیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، بھارت کی اس حرکات سے خطے کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے