اسلام آباد(پاک صحافت) مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے جسے ہرگز نظر نہیں کیا جا سکتا ہم انصاف کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویلین اورعسکری قیادت مل کر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مفاد میں جو ہوگا وہ ہمیں کرنا چاہیے مشیر برائے قومی سلامتی امورمعید یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہرملک اپنے مفاد کو دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو اکنامک پوزیشن بہترین ہے اورپاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے: ترجمان دفتر خارجہ
معید یوسف نے کہا کہ تمام ترقی پذیرممالک دیگر ممالک سے مدد لیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اہلکار اسرائیل نہیں گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے اسپیشل ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہمیں ایوان بالا میں اکثریت مل جائے گی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فیٹف قانون پراپوزیشن نے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں پولیس ریفارمزکرنے میں ہمیں تین سال لگے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت پنجاب اور سندھ میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی ریفارمز پربہت کام ہوا ہے اب اسے لاگوکریں گے۔