مریم اورنگزیب

امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگ زیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے؟ ثابت ہوگیا ہے، بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب طلال چوہدری نے بھی زلمے خلال زاد کے بیان کی سخت مذمت کی۔

واضح رہے کہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد عمران خان کے لیے مرے جارہے ہیں، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے، کیونکہ عمران نے ملک کو دیوالیہ کیا، پاکستانی فوج کے خلاف مہم چلائی اور قانون و آئین سے بغاوت کی۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے امریکا نے ان کی حکومت گرائی، اب سی آئی اے کا زلمے خلیل زاد عمران کی حمایت میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حنیف عباسی

حقیقی معنوں میں یہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے