پرویز رشید

الزام ثاقب نثار پر لگا اور وضاحتیں اور صٖفائیاں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ الزام سابق چیف جسٹس  ریٹائرڈ ثاقب نثار پر لگا  مگر وضاحتیں، صفائیاں، دلیلیں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صفیائیاں اور وضاحتیں پیش کرنے پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے ردِعمل سے ثابت کررہے ہیں کہ آپ بینیفشری ہیں؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس سے سوال کیا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ آپ کو کس نے مجبور کیا؟۔ ثاقب نثار بتائیں کہ کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہےثاقب نثار بتائیں کہ آپ غیر قانونی اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے اور وہ کون تھا جسے آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے