اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا متنازعہ بیانات کیس میں عمران خان کیخلاف بڑا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ کا متنازعہ بیانات کیس عمران خان کے خلاف بڑا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف اداروں اور افسران سے متعلق متنازعہ بیانات کیس میں بڑا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیئے تو پمز اسپتال کا سرٹیفکیٹ لائیں۔

عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز گاڑی ہائی کورٹ کے اندر لانے کی درخواست کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں اور افسران سے متعلق متنازعہ بیانات کے کیس میں تحریری حکم جاری کر دیا، اور پمز سرٹیفکیٹ گاڑی کمپاؤنڈ میں لانے کی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیئے تو پمز اسپتال کا سرٹیفکیٹ لائیں۔ پمز کے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کروا کر رپورٹ بھی منسلک کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے