احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت اپنے جرائم چھپانے کے لیے اداروں پر حملے کر رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے جرائم  اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اداروں پر حملے کر رہی ہے۔  احسن اقبال نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ یہ لوگ حکومت نہیں چلا سکتے، ڈسکہ میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کی رپورٹ آنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے لئے دہرا معیار بند کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے اس لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا نام حکومت نے تجویز کیا تھا، جس کو اپوزیشن نے قبول کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الزامات لگاتی ہے۔  حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے، انتخاباتی اصلاحات  سے متعلق انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا پیکیج دھاندلی کا پیکیج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے