ابوظبی

ابوظبی: بارہ ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی پابندی سے استثنی

شارجہ (پاک صحافت) ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودی عرب سمیت بارہ ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی پابندی سے استثنی دیا ہے۔
ابوظبی آنے والے مسافروں کے حوالے سے ’گرین لسٹ‘ اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ اس کے مطابق بارہ ملکوں کے مسافروں سے ابوظبی پہنچنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق جن بارہ ملکوں کے نام نئی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں آسٹریلیا، سعودی عرب، چینِ، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، بھوٹان، گرین لینڈ، سنگاپور، ماریشس، نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
ابوظبی نے نہ صرف یہ کہ ان بارہ ملکوں کے شہریوں کو قرنطینہ سے استثنی دیا ہے بلکہ ان ملکوں سے آنے والے کسی بھی ملک کے باشندوں کو بھی استثنی میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصری

مصری تجزیہ کار: قاہرہ کو رفح میں تل ابیب کے اقدامات سے غیر جانبدار نہیں رہنا چاہیے

پاک صحافت مصر کے تین تجزیہ کاروں نے اس ملک کی حکومت سے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے