ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نصر اللہ سے ملاقات

بیروت {پاک صحافت} حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ لبنان آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعرات کی رات دیر گئے لبنان پہنچے۔ جمعہ کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور بیروت میں ایران کے سفیر محمد جلال فیروزیہ نے ملاقاتیں کیں، جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کا لبنان پہنچنے پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے شاندار استقبال کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ اور امیر عبداللہیان نے موجودہ صورتحال اور لبنان اور خطے کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ بننے کے بعد حسین امیر عبداللہیان کا لبنان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 6 اکتوبر 2021 کو لبنان گئے تھے۔ اپنے حالیہ دورہ لبنان سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے شامی صدر سمیت کئی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

مصری

مصر کے سابق صدارتی امیدوار: غزہ جنگ نے مزاحمتی طاقت کا حقیقی سرچشمہ ثابت کیا

پاک صحافت عرب قوم پرستی کی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور مصر کے سابق صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے