دھماکہ

روس کے داغستان کے پیٹرول پمپ پر دھماکے اور آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے

پاک صحافت روس کے علاقے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر دھماکہ ہوا جس کے بعد زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ہنگامی امور کی وزارت نے کہا کہ اس واقعے میں 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آگ 600 میٹر کے ایک حصے میں پھیل گئی۔ روسی انتظامیہ نے زخمیوں کو ماسکو منتقل کرنے کے لیے L76 قسم کا طبی طیارہ جائے حادثہ پر روانہ کر دیا ہے۔

یہ واقعہ کل رات پونے دس بجے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

روس کے اخبار ازوستا نے لکھا ہے کہ آگ سب سے پہلے گاڑیوں میں لگی اور وہاں سے پٹرول پمپ تک پہنچی۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ ہوا اور ملبہ ہمارے سروں پر گرنے لگا، ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کوربین

کوربن: غزہ کی جنگ ایک زندہ نسل کشی کی مثال ہے

پاک صحافت فلسطین کے معروف حامی سمجھے جانے والے برطانوی لیبر پارٹی کے سابق رہنما …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے