جاپان

مستقل رہائش، ورکنگ ویزا والے غیر ملکیوں کا جاپان میں داخلہ ممنوع

ٹوکیو {پاک صحافت} بھارت میں بے قابو ہوتے کورونا کے سبب جہاں بہت سے ممالک نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے انہیں ممالک کا اتباع کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو اس سے محفوظ رکھنے کے ملحوظ خاطر جاپان نے بھی بھارت اور پاکستان سمیت 152 ملکوں کے مسافروں کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دیا ہے۔

ٹوکیو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ جاپان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزارت خاجہ نے بتایا کہ پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ مستقل رہائش، ورکنگ ویزا والے غیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے۔ صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

یوروپ

فاینینشل ٹائمز: یورپی یونین کو دنیا میں چین کے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے چیلنج کا سامنا ہے

پاک صحافت یورپی یونین کے کمشنر برائے ترقی اور بین الاقوامی تعاون نے کہا: ایسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے