سونیا حسین

میں یہ سن کر بےہوش ہوجاؤں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے، سونیا حسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سونیا حسین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سن کر بے ہوش ہو جاؤں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور غیرملکی کرنسی اوپر چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا کہ عورت کو گھر چلانے کیلیے کیریئر کی قربانی دینا پڑے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھ بگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلا رہی ہیں۔ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے ایوارڈ ملے، ان کے لیے انڈسٹری بھی فیملی کی طرح ہے۔ ایوارڈ خدمت کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں، اسٹارز کو عزت دینا پڑے گی، ورنہ ملک کی عزت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے