معروف پاکستانی اداکار مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا ’گولڈن ویزا‘ مل گیا

(پاک صحافت) معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔ خیال رہے کہ مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویربھی  شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار مومن ثاقب نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسکے کیپشن میں لکھا کہ ’باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے!‘ اُنہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت اور پاکستانی بلاگر محمد معظم قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مومن ثاقب نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے!‘

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے