کارتک آریان

بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے اسٹار کارتک آریان ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کارتک نے اپنے کورونا وائرس میں متبلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ سب کچھ اتنا پوزیٹیو چل رہا ہے کہ کووڈ سے رہا نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ اسٹار کارت آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ ساتھ میں انہوں نے اپنے مداحوں سے جلد صحتیاب ہونے اور  نیک دعاؤں کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس خبر نے آئیفا ایوارڈز 2022 کی تقریب میں ممکنہ طور پر پرفارم کرنے والے کارتک کے مداحوں کو بھی اداس کر دیا،کیونکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کارتک کی آئیفا ایوارڈز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے